سلمان خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی  ہوگئے

Read Time:1 Minute, 26 Second

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان فلم بیٹل آف گالوان  کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان فلم کے لداخ شوٹنگ شیڈول کے دوران زخمی ہوئے۔ یہ فلم کی شوٹنگ کا مشکل ترین حصہ تھا جو 45 دنوں میں مکمل کر لیا گیا ہے۔

سلمان خان نے لداخ میں صرف 15 دن شوٹنگ میں حصہ لیا اور شدید سردی، کم آکسیجن اور برفیلے موسم میں فلم کے ایکشن اور جذباتی مناظر ریکارڈ کرائے۔

اس دوران اداکار کو چند چوٹیں آئیں جس کے بعد وہ ممبئی واپس آ کر آرام کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زخمی ہونے کے باوجود سلمان خان شوٹنگ چھوڑ کر واپس ممبئی جانے پر راضی نہ ہوئے بلکہ شوٹنگ مکمل کر کہ ہی لوٹے۔

اس سے قبل 2023 میں بھی سلمان خان اپنی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ ایک سین کے لیے انہوں نے 5 کلو وزن اٹھایا تھا، جس سے ان کے بائیں کندھے پر چوٹ آئی تھی۔

سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی تھرلر فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان 5 کلو وزن اٹھاتے ہوئے زخمی ہوئے، ان کے بائیں کندھے پر چوٹ آئی۔ہدایتکار اپوروا لاخیا کے مطابق فلم کا اگلا شوٹنگ شیڈیول ممبئی میں شروع ہوگا، جہاں فلم کے دیگر اہم مناظر شوٹ کیے جائیں گے۔

فلم 2020 کے دوران بھارت اور چین کے مابین گالوان وادی میں ہونے والی جھڑپوں کی کہانی پر مبنی ہے۔ اس فلم میں سلمان خان کے نئے، جارحانہ روپ کی جھلک موشن پوسٹر میں پہلے ہی دکھائی جا چکی ہے۔

فلم کی ریلیز ڈیٹ کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post امریکا کی پارٹی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے، پوپ لیو کا اعلان
Next post ٹرمپ کی بگرام ائیر بیس واپس لینے کی دھمکی پر افغان طالبان کا سخت ردعمل