لندن میں شرپسندوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت کے شیشے توڑ دیے

Read Time:39 Second

لندن: لندن میں شرپسندوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت کے شیشے توڑ دیے۔

شرپسندوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پر سرخ رنگ بھی پھینکا، پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام نے میٹرو پولیٹن پولیس کو اس حوالے سے مطلع کر دیا ہے۔

لندن پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ جمعہ کی شام بھارتی شرپسندوں نے پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور نازیبا حرکات کرنے پر میٹروپولیٹن پولیس نے 2 بھارتی شہریوں کو حراست میں بھی لیا تھا۔

خیال رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں  اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post برازیل: ڈائنوسار کیساتھ رہنے والی 113 ملین سال پرانی ’جہنمی چینوٹی‘ کا ڈھانچہ دریافت
Next post سکیورٹی فورسز کی کارروائی، افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنیوالے 54 خوارج ہلاک