اسرائیلی جارحیت میں شدت، غزہ میں مزید فوجی دستے داخل، تازہ کارروائیوں میں 68 فلسطینی شہید

Read Time:1 Minute, 14 Second

غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ شہر  میں مزید فوجی دستے داخل کرتے ہوئے رہائشی عمارتوں، پناہ گزین اسکولوں اور  خیموں پر حملے تیز کردیے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ  3 مختلف ڈویژنز  غزہ سٹی میں پیش قدمی کر چکی ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں حملے جاری ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فوج نے تازہ حملوں میں شاتی پناہ گزین کیمپ سمیت مختلف رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک روز میں مزید 68 فلسطینی شہید ہوگئے، خان یونس میں امداد کے منتظر 3 فلسطینی بھی اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا نشانہ بنے۔

چین کا فلسطین کی اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کی حمایت کا مطالبہ 

دوسری جانب چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ چین غزہ میں جنگ بندی کے لیے پُرعزم ہے، انہوں نے مطالبہ کیاکہ عالمی برادری دو ریاستی حل کے تحت فلسطین کی اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کی حمایت کرے۔

ایک بیان میں وانگ یی کا کہنا تھا کہ دو برسوں سے جاری غزہ جنگ نے بے مثال انسانی المیے کو جنم دیا ہے، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتی اسرائیلی کارروائیاں دو ریاستی حل کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لیے عالمی برادری کو تین ناگزیر اقدامات پر عمل کرنا چاہیے جس میں غزہ میں فوری جامع جنگ بندی، فلسطینیوں کی اپنے علاقے پر حکمرانی اور دو ریاستی حل کو مضبوطی سے قائم رکھنا شامل ہے ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post متحدہ عرب امارات نے 9 ممالک کے ورک اور وزٹ ویزوں پر پابندی عائد کر دی
Next post ایف بی آر نے 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا، ٹیکس شکنجہ کسنے کا فیصلہ