
کترینہ کیف اور وکی کوشل نے ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کر دیا
Read Time:47 Second
ممبئی: کترینہ کیف اور وکی کوشل نے ایک دلکش تصویر شیئر کرکے ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کر دیا۔
کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر اپنی اور وکی کوشل کی تصویر لگائی جس میں کترینہ کیف سفید لباس میں نظر آئی اور وکی محبت بھرے انداز میں ان کے پیٹ پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں۔
اداکارہ نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ہم اپنی زندگی کے بہترین باب کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، دلوں میں خوشی اور شکرگزاری کے ساتھ۔
کترینہ کے اس پوسٹ کے بعد بالی وڈ کی مشہور شخصیات اور مداحوں نے ننھے مہمان کی آمد کی خوشی پر محبت اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ان کی شادی 9 دسمبر 2021 کو راجستھان کے تاریخی فورٹ میں ہوئی تھی، ان کے محبت کی شروعات 2019 میں کرن جوہر کے مشہور ٹاک شو کے دوران ہوئی، جہاں دونوں نے ایک دوسرے کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا۔
Average Rating