اقوام متحدہ کانفرنس، فلسطین پرعالمی رہنماؤں کے خطاب کے دوران مائیک بند

Read Time:1 Minute, 5 Second

نیویارک: نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر فلسطین کانفرنس کے دوران ایک حیران کن صورتحال پیدا ہوگئی جب متعدد عالمی رہنماؤں کے خطاب کے دوران اچانک ان کے مائیک بند ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، سب سے پہلے کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی اس صورتحال کا شکارہوئے انہوں نے فلسطین کوباضابطہ طورپرتسلیم کرنے کا اعلان کیا تو اسی دوران ان کا مائیک اچانک بند ہوگیا، جس پر کانفرنس ہال میں موجود شرکاء نے حیرت کا اظہار کیا۔

بعدازاں ترک صدررجب طیب اردوان کے خطاب کے دوران بھی یہی مسئلہ پیش آیا۔ اردوان کی تقریر کا کچھ حصہ شرکاء تک نہ پہنچ سکا اورمترجم نے بھی واضح طور پر شکایت کی کہ مائیک بند ہونے سے ترجمے میں مشکلات پیش آئیں۔

اس واقعے کے بعد کانفرنس میں شریک نمائندوں نے سوال اٹھایا کہ آیا یہ محض تکنیکی خلل تھا یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ کارفرما ہے۔

ذرائع کے مطابق، اقوام متحدہ کے انتظامی عملے نے اس مسئلے کو تکنیکی خرابی قراردیا اور فوری طور پر نظام درست کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

تاہم کانفرنس میں فلسطین کے موضوع پر حساس بیانات کے دوران یہ صورتحال پیدا ہونا شرکاء کے لیے باعث تشویش بنی رہی اجلاس کے بعد یہ سوال بھی زیربحث رہا کہ آیا یہ اتفاق تھا یا غیرمعمولی مداخلت۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post کترینہ کیف اور وکی کوشل نے ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کر دیا
Next post چین کا جدید جے35 طیارہ ائیرکرافٹ کیریئر سے اڑان بھرنے والا دنیا کا دوسرا اسٹیلتھ طیارہ بن گیا