امریکی صدر اور وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات، خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو

Read Time:44 Second

واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔

امریکی صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے مابین خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا، اس ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

 وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 سمتبر کو ون آن ون ملاقات کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر جیو نیوز  سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  امریکی صدر  دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں اہم باتیں کیں اور انہوں نے پاک بھارت جنگ بند کرانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post جب جنگ نہ رکوا سکے تو اقوام متحدہ کا کیا فائدہ ؟ دنیا غزہ جنگ بندی کیلئے کردار ادار کرے ، ڈونلڈ ٹرمپ
Next post شاہ رخ خان نے 33 سالہ فلمی کیریئر میں پہلا نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کرلیا