بھارتی کرکٹ بورڈ سے صاحبزادہ فرحان کی سیلیبریشن ہضم نہ ہو سکی

Read Time:1 Minute, 48 Second

دبئی: جاری ایشیا کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچز میں کارکردگی سے زیادہ تنازعات خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

بھارتی ٹیم کا اسپورٹ مین اسپرٹ بھول جانے سے لے کر فخر زمان کے غلط کیچ آؤٹ تک، یہ تنازعات متعلقہ فورمز پر باقاعدہ شکایات کی صورت بھی درج کرائے گئے ہیں۔

اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستانی کھلاڑیوں حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں شکایت درج کرا دی ہے۔

شکایت میں بھارتی بورڈ نے صاحبزادہ فرحان کی جانب سے ففٹی اسکور کرنے پر اپنائے گئے جشن کے انداز پر اعتراض اٹھایا ہے۔

اس کے علاوہ سپر فور مرحلے کے دوران حارث رؤف پر بھی ‘اشتعال انگیز اشارے’ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

حارث رؤف نے بھارتی تماشائیوں کی ہلڑ بازی کے جواب میں ہاتھ سے ‘چھ’ اور ‘صفر’ کا اشارہ کیا تھا جس پر بھارتی بورڈ نے اعتراض اٹھایا ہے۔

پاکستانی فاسٹ بولر کے اس اشارے نے بھارتیوں کو مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ دلا دی جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پاکساتنی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی طیاروں کو دھول چٹا دی تھی۔ ڈاگ فائیٹ میں انڈیا نے چھ طیارے کھوئے تھے۔

بھارتی میڈیا نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ بی سی سی آئی نے بدھ کے روز ای میل کے ذریعے آئی سی سی کو شکایت درج کرائی ہے۔

اگر کونسل نے شکایت کو میرٹ پر سمجھا تو حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کو وضاحت جمع کرانے کے لیے نوٹس بھیجے جائیں گے۔

الزامات کی تحریری طور پر تردید کرنے پر دونوں کھلاڑیوں کو آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کے ریفری رچی رچرڈسنکے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔

یاد رہے کہ بھارت کا یہ اقدام پی سی بی کی جانب سے بھارتی بلے باز سوریا کمار یادو کے خلاف شکایت درج کرانے کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔

سوریا کمار نے چودہ ستمبر کو ہونے والے میچ میں آپریشن سندور اور پہلگام حملے کا ذکر کر کے کھیل میں سیاست لانے کی کوشش کی تھی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
Next post نوجوان نے لڑکی کا روپ دھار کر دوست کا گھر لوٹ لیا