نوجوان نے لڑکی کا روپ دھار کر دوست کا گھر لوٹ لیا

Read Time:1 Minute, 31 Second

حیدر آباد: بھارت میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں نوجوان نے لڑکی کا روپ دھار کر اپنے ہی دوست کے گھر کا صفایہ کر دیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ 16 ستمبر کو پیش آیا جب ادے نگر کے رہائشی شیوراج اپنے خاندان کے ساتھ نظام آباد گئے تھے۔ جانے سے قبل شیوراج کے بیٹے نے اپنے دوست ہرشیت کو اس بارے میں بتایا تھا۔

اگلے دن واپسی پر شیوراج کے خاندان نے دیکھا کہ ان کے گھر کا تالا ٹوٹا ہوا تھا۔ انہیں معلوم ہوا کہ الماری سے 6.75 تولہ سونے کے زیورات اور 1.10 لاکھ روپے نقد چوری ہوگئے۔

خاندان نے فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کروائی، انسپکٹر شیخ کوی الدین اور سب انسپکٹر یاسین علی نے اپنی ٹیم کے ساتھ تحقیقات شروع کر دیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک لڑکی کو شیوراج کے گھر میں داخل ہوتے اور نکلتے دیکھا گیا۔ بعدازاں اہم پیشرفت اُس وقت سامنے آئی جب مقامی رہائشی نے پولیس کو بتایا کہ ایک مرد سی سی ٹی وی کیمرے چیک کرنے کیلیے آیا تھا، فوٹیج کی جانچ پڑتال پر شیوراج کے بیٹے نے اسے اپنا دوست ہرشیت بتایا۔

پولیس نے ہرشیت کے گھر پر چھاپہ مارا اور 6.75 تولہ سونے کے زیورات اور 85,000 روپے نقد برآمد کیے۔

تفتیش کے دوران ہرشیت نے اعتراف کیا کہ اس نے پکڑے جانے سے بچنے کیلیے لڑکی کا روپ دھارا تھا، ملزم نے قرض ایپس کے قرضوں کی ادائیگی کیلیے چوری کی اور چوری شدہ رقم میں سے 25,000 روپے پہلے ہی ادائیگی کیلیے استعمال کر لیے تھے۔

ہرشیت کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ پولیس اس کے مالیاتی قرضوں کی حد اور دیگر جرائم میں ممکنہ ملوث ہونے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post بھارتی کرکٹ بورڈ سے صاحبزادہ فرحان کی سیلیبریشن ہضم نہ ہو سکی
Next post حرام کاموں سے بہتر مرد دوسری شادی کرلے:صائمہ قریشی