ایشیا کپ، بھارتی کھلاڑیوں کو سابق پاکستانی کرکٹر سے ہاتھ ملانا پڑ گیا، حب الوطنی پر سوال؟

Read Time:1 Minute, 9 Second

دبئی: ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے اہم میچ میں بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستان کے سابق کرکٹر مشتاق احمد سے ہاتھ ملانا پڑ گیا۔

سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دیتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا، اس موقع پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو اور ٹیم کو بنگلہ دش کے باؤلنگ کوچ مشتاق احمد سے بھی ہاتھ ملانا پڑا۔

اس موقع پر وہ ہاتھ ملانے سے انکار نہ کر سکے، اس دلچسپ لمحے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین بھارتی ٹیم کی حب الوطنی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس میچ میں ٹاس کے موقع پر بنگلہ دیش اور بھارتی کپتانوں نے مصافحہ نہیں کیا، ٹاس جیتنے کے بعد بنگلہ دیشی کپتان جاکر علی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو نظرانداز کرتے ہوئے ہاتھ نہ ملایا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے دونوں میچوں میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی کپتان سلمان آغا سے مصافحہ نہیں کیا تھا، اب بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے میچ میں بھی ٹاس کے موقع پر یہی عمل دہرایا گیا، مصافحہ نہ ہونے پر پاکستانی صارفین خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی
Next post یوکرینی صدر نے جنگ کے خاتمے پر عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کردی