
غزہ ، اسرائیلی فوج نے خیموں میں مقیم بے گھر فلسطینیوں پر بم برسا دیئے ، 90 شہید
غزہ: اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ، تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں میں مزید 90 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ہفتے کو اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں رہائشی عمارتوں، بےگھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں اور خیموں پر بمباری کی گئی۔
عرب میڈیا نے بتایا کہ شمالی غزہ میں میڈیا سے بات کرنے والی نہتی خواتین اور بچوں کو بھی ڈرون حملے سے نشانہ بنایا گیا ، ہفتے سے جاری حملوں میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد سمیت 90 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے۔
شہید ہونے والوں میں ایک فلسطینی صحافی بھی شامل ہے جس کے بعد غزہ میں شہید صحافیوں کی تعداد 252 تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ جلد ہو جائے گا تاہم فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے صدر ٹرمپ کا کوئی منصوبہ ابھی تک نہیں ملا۔
غزہ میں جاری حملوں نے انسانی بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے، جبکہ عالمی برادری کی خاموشی پر انسانی حقوق کی تنظیمیں تشویش کا اظہار کر رہی ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر بڑی تعداد میں لوگوں نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ہاتھوں میں غزہ کے بچوں کی تصاویر اٹھائے مظاہرین نے غزہ کی حمایت اور غاصب صیہونیوں کے خلاف شدید نعرے لگائے اور نیتن یاہو کی گرفتار ی کا مطالبہ کیا۔
Average Rating