متحدہ عرب امارات: بغیر اجازت گاڑی استعمال کرنے پر جرمانہ، ملک بدری کا حکم

Read Time:1 Minute, 17 Second

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ایک شخص کو بغیر اجازت گاڑی استعمال کرنے، گاڑی ضبط کروانے کے معاملے پر عدالت نے 10 ہزار درہم اور ملک بدری کا حکم جاری کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یو اے ای میں اپنی ساتھی کی گاڑی بغیر اجازت استعمال کرنے، تیز رفتاری سے چلانے اور گاڑی ضبط کروانے پر عدالت نے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ملزم کو اس سے قبل فوجداری عدالت کی جانب سے قید، ایک سال کے لیے ڈرائیورنگ لائسنس کی معطلی، گاڑی کی ضبطی اور ملک بدری کی سزا سنائی جا چکی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مدعیہ اور مدعا علیہ ایک ہی ادارے میں کام کرتے تھے۔ خاتون نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ مدعا علیہ اس کی گاڑی بغیر اجازت لے گیا تھا۔ اور پھر اس نے تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا اور گاڑی بھی ضبط کروا دی۔

درخواست گزار کے مطابق اسے گاڑی چھڑوانے اور مرمت کروانے کے لیے 11 ہزار درہم خرچ کرنے پڑے۔ اور گاڑی نہ ہونے کی وجہ سے اسے کئی روز تک آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ملزم نے عدالت سے درخواست کی کہ خاتون کا دعویٰ خارج کیا جائے کیونکہ وہ پہلے ہی اسے 9 ہزار 400 درہم ادا کر چکا ہے۔ جس ثبوت بینک سے ٹرانسفر کرائی گئی رقم کا اسٹیٹمنٹ ہے۔

عدالت نے فیصلہ دیا کہ بغیر اجازت گاڑی استعمال کرنے اور غیر محتاط رویئے کی وجہ سے ملزم کو 10 ہزار درہم ہرجانہ ادا کرنا پڑے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ایرانی صدر نے امریکا کے مطالبات کو ناقابل قبول قرار دے دیا
Next post دنیا کا سب سے بڑا دھوپ کا چشمہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل