اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز دن ، انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ ، 65 ہزار کی حد عبور کر گیا

Read Time:44 Second

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ ساز دن ، انڈیکس نے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ ، 65 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1268 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی تھی جس سے انڈیکس نے ایک لاکھ ، 63 ہزار کی سطح عبور کر لی تھی

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر بھی سستا ہو گیا ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 5 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 30 پیسے کا ہو گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پی آئی اے نے کینیڈا کیلئے رعایتی ٹکٹ کا اعلان کر دیا
Next post قطر پر حملے کے بعد خلیجی ریاستوں کی سلامتی کو خطرہ ہے: سابق سعودی انٹیلی جنس چیف