کچھ ساتھی اداکاروں کو تھپڑ مارے کیونکہ وہ اس کے مستحق تھے: بالی وڈ اداکارہ کا انکشاف

Read Time:1 Minute, 14 Second

ممبئی: بھارتی اداکارہ موشومی چٹرجی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے کچھ ‘جنس پرست’ ساتھی اداکاروں کو اس لیے تھپڑ  مارا کیوں کہ وہ اس کے مستحق تھے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں موشومی چٹرجی نے اپنے ابتدائی کیرئیر کے دنوں میں ساتھی اداکاروں کی بدتمیزی پر انہیں تھپڑ رسید کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

 موشومی چٹرجی نے بتایا کہ ’مجھے اپنی عزت پر سمجھوتا نہ کرنے کے جرم میں  کئی کرداروں کو کھونا پڑا جس میں  گلزار کی  فلم ’ کوشش ‘ بھی شامل ہے جس کے بعد اس فلم میں جیا بچن کو شامل کیا گیا۔

بھارتی اداکارہ کے مطابق ان چیلنجوں کے باوجود میں نے اپنی عزت برقرار رکھی اور حال ہی میں 12 سال بعد فلم ’  آری  ‘کے ساتھ بنگالی سنیما میں انٹری کی ہے۔

دوران انٹرویو  اداکارہ نے ماضی کے کچھ واقعات سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ میں مرد ساتھی اداکاروں  ( جو جنس پرست تھے )  کو تھپڑ مارنے سے بھی نہیں ہچکچاتی تھی کیوں کہ  وہ اس کے مستحق تھے۔

 اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے  موشومی نے بتایا کہ ’  ایسے اداکار جو ہیروئنز  سے  بدتمیزی کرتے  تھے‘۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ مردوں کی پرورش اکثر ایسے ماحول میں ہوتی تھی جہاں انہیں ماؤں، بیویوں اور بہنوں نے لاڈ پیار کیا  ہوتا ہے  اوریہی وجہ ہے کہ  وہ اکثر  خواتین کے ساتھ گفتگو کے دوران  حدود کو نہیں سمجھ پاتے‘۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post آئندہ 5 سالوں میں روبوٹس انسانی سرجنز کو پیچھے چھوڑ دیں گے، ایلون مسک کا دعویٰ
Next post صنم جاوید اور ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا