صنم جاوید اور ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا

Read Time:1 Minute, 2 Second

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور ان کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا، دونوں کیخلاف دہشت گردی کے مقدمات درج تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید اور ان کے شوہرکو گرین ٹاؤن سے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ رہنما پی ٹی آئی اور اس کے خاوند کو 9 مئی جلاؤ گھیراؤکے مقدمات میں گرفتارکیا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور ان کے شوہر کیخلاف دہشت گردی کے مقدمات درج تھے۔

واضح رہے گذشتہ سال جسٹس اسجد جاوید گھرال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے صنم جاوید کے خلاف گوجرانوالہ میں 9 مئی سے واقعات سے متعلق درج مقدمے کی سماعت کی تھی اور انہیں مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دیا تھا۔

صنم جاوید کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر 9 مئی کے حوالے سے مختلف شہروں میں متعدد مقدمات درج کیے گئے ہیں، اس کیس میں رہائی کے بعد انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے صنم جاوید کو کوئٹہ پولیس کے حوالے کرنے سے روکتے ہوئے متعلقہ حکام کو طلب کرلیا تھا اور سماعت مکمل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post کچھ ساتھی اداکاروں کو تھپڑ مارے کیونکہ وہ اس کے مستحق تھے: بالی وڈ اداکارہ کا انکشاف
Next post روسی صدر نے عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا