پی ایس ایل 10:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10 وکٹوں سے ہرادیا

Read Time:56 Second

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے ملتان سلطانز کو 10 وکٹ سے ہرا دیا۔

 لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے کھیلتے ہوئے ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن پتوں کی طرح بکھر گئی اور پوری ٹیم 17 اوور میں 89 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 44 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر کوئٹہ کی بولنگ کا مقابلہ نہ کرسکا۔ ملتان سلطانز کے 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

محمد رضوان پاکستان سپر لیگ میں بیٹ کیری کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خرم شہزاد نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کے علاوہ فہیم اشرف اور وسیم جونئیر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 90 رنز کا ہدف ساتویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فن ایلن نے 45 اورکپتان سعود شکیل نے 42 رنز اسکور کیے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ورلڈ بینک کا پاکستان کیلئے 108 ملین ڈالر کی اضافی مالی معاونت کا اعلان
Next post جنوبی وزیرستان میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ، 2 بچے جاں بحق