پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری

Read Time:51 Second

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ مہمان بنگلہ دیشی ٹیم 21 مئی کو پاکستان پہنچے گی، جبکہ سیریز میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق ابتدائی منصوبے کے تحت یہ دورہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل تھا، تاہم دونوں کرکٹ بورڈز نے باہمی مشاورت سے دو اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے پر اتفاق کیا، اور ون ڈے انٹرنیشنل میچز کو شیڈول سے نکال دیا گیا۔

سیریز کے شیڈول کے مطابق پہلا اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 25 اور 27 مئی کو فیصل آباد میں ہوگا جبکہ باقی تین میچز 30 مئی، یکم جون، اور 3 جون کو لاہور میں ہوں گے۔ تمام میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ فیصل آباد 17 سال بعد ایک بار پھر بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کرے گا جس پر کرکٹ شائقین میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس میں 1797 پوائنٹس کی کمی
Next post پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی: بھارتی رافیل طیارے خوف سے ہی فرار