
اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس میں 1797 پوائنٹس کی کمی
Read Time:38 Second
اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس ایک لاکھ ، 14 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 1797 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 74 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
گزشتہ روز بھی پہلے سیشن میں مندی کا رجحان رہا تھا تاہم کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا۔
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 5 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 280 روپے 97 پیسے کا ہو گیا۔
Average Rating