غزہ : اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 31 فلسطینی شہید

Read Time:42 Second

غزہ: غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں مزید 31 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق 60 روز سے جاری اسرائیلی ناکہ بندی جان بوجھ کر فلسطینیوں کا گلا گھوٹنے کے لیے کی گئی۔

سوشل میڈیا پر غزہ شیف کے نام سے مشہور 10 سالہ ریند نے دنیا کی بےحسی پر سوال اٹھادیا۔

انہوں نے انسٹا پوسٹ میں لکھا کہ دنیا میں 8 ارب سے زائد لوگ ہیں لیکن ان میں کوئی ایک بھی غزہ میں روٹی کا ایک ٹکڑا نہیں پہنچاسکتا۔ شدید بھوک کا شکار فلسطینی کچھوے کھانے پر مجبور ہیں۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم کے عزائم کھل کر سامنے آگئے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ جنگ کا بنیادی مقصد اسرائیلی یرغمالیوں کی محفوظ واپسی نہیں بلکہ دشمنوں پر فتح حاصل کرنا ہے۔

غزہ میں شہدا کی تعداد 52 ہزار 418 ہوگئی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post تین دل اور نیلا خون، قدرت کی حیرت انگیز سمندری مخلوق سے متعلق دلچسپ حقائق
Next post رنبیر کپور کی بہن ردھما کپور سہنی کی بالی وُڈ میں انٹری، والدہ نیتو کپور کے ساتھ فلم کی شوٹنگ جاری