پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ

Read Time:41 Second

اسلام آباد: پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کی رینج 450 کلومیٹر ہے۔

ابدالی ویپن سسٹم کا تجربہ ایکسرسائز انڈس کے دوران کیا گیا، تجربے کا مقصد فوجی دستوں کی آپریشنل تیاری اور اہم ٹیکنیکل پیرامیٹرزکو جانچنا تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق تربیتی تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن اور آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، پاکستان کے اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئروں نے کیا۔

صدر مملکت، وزیر اعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام مسلح افواج کے سربراہان نے تجربے میں حصہ لینے والے افسران، سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post حب الوطنی جاگ گئی، جنگ کے خدشے پر جنت مرزا کا فوری یوٹرن
Next post کیا مسور دال سلاد بالوں کو جھڑنے اور گرنے سے روکنے میں مدد کرسکتی ہے