
بھارت کی دھمکیوں اور ظلم کے خلاف حکومتی اقدام ضروری، آزاد کشمیر کو وار کونسل قرار دیا جائے، مشعال ملک کا مطالبہ
اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے کہ آزاد کشمیر کو وار کونسل میں ڈکلیئر کر دینا چاہیے،فالس فلیگ آپریشن کے بعد ہندوستان دھمکیاں دے رہا ہے، پہلگام حملے کا بھانڈا پھوٹنے کے بعد ملبہ کشمیریوں پر پھینکا جارہا ہے۔بھارت آبی دہشگردی کر رہا ہے۔
انہوں نے ویڈیوپیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدام غیر قانونی ہیں لائن آف کنٹرول کے اطراف میں رہنے والوں کو سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ دی جائے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کشمیریوں کے گھروں کو بارود سے اڑا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی ٹارگٹ کلنک کی جارہی ہے وزیراعظم سے اپیل ہے قوم کو خطاب کے ذریعے اعتماد میں لیں،جنگ کی تلوار لٹک رہی ہے۔کشمیر فلیش پوائنٹ ہے پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلایا جائے ،بھارت کے ساتھ شملہ معاہدہ ختم کر دینا چاہیے کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں لے جانا چاہیے۔
مشعال ملک نے مزید کہاکہ بھارت نے آج تک جو بھی معاہدہ کیا اس میں دھوکہ دیا اقوام متحدہ میں کشمیر کا مسئلہ حق خودارادیت ہے کشمیر کے مسئلہ کو حل کیا جائے اور آزادی کا حق دیا جائے ۔
Average Rating