میری زندگی میں کوئی مرد دوست نہیں، رومیسہ خان نےصرف لڑکیوں سے دوستی پر لب کشائی کر دی

Read Time:1 Minute, 23 Second

اسلام آباد: نئی نسل کی مقبول اداکارہ اور کانٹینٹ کری ایٹر رومیسہ خان نے بتایا کہ وہ اب صرف لڑکیوں ہی سے دوستی رکھتی ہیں اور ان کے قریبی دوستوں میں کوئی لڑکا شامل نہیں۔

رومیسہ خان، جو حال ہی میں فلم جان میں اپنے شاندار کردار پر لکس اسٹائل ایوارڈ جیت چکی ہیں، اداکار علی سفینہ کے شو میں مہمان بنیں۔ شو میں انہوں نے اپنی فنی زندگی، دوستوں کے حلقے اور ذاتی رجحانات کے بارے میں بے تکلف گفتگو کی۔

رومیسہ خان نے انکشاف کیا کہ ان کے قریبی دوستوں میں اب کوئی لڑکا شامل نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بچپن میں وہ لڑکوں کے ساتھ زیادہ گھل مل جاتی تھیں کیونکہ اردگرد موجود لڑکیاں ان کے مزاج سے ہم آہنگ نہیں ہوتی تھیں۔ تب انہیں لگتا تھا کہ وہ لڑکوں کے ساتھ بہتر دوستی نبھا سکتی ہیں۔

ْلیکن وقت کے ساتھ ان کی سوچ میں تبدیلی آئی۔ رومیسہ نے کہا کہ جیسے جیسے وہ بڑی ہوئیں، انہیں اچھی ”لڑکیاں“ مل گئیں وہ دوست جن کے ساتھ ان کا دل لگا اور اب وہ صرف لڑکیوں کی دوست بن کر خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ان کے قریبی حلقے میں شاذ و نادر ہی کوئی مرد دوست ہوتا ہے اور وہ عموماً مردوں کے ساتھ اکیلے وقت نہیں گزارتیں۔ البتہ، وہ سماجی تقریبات میں مردوں سے ملتی ہیں، مگر ڈی ایمز میں مردوں سے گفتگو سے پرہیز کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ انسٹاگرام پر لڑکیوں سے بے تکلفی سے بات کرتی ہیں، لیکن مرد صارفین سے فاصلہ رکھتی ہیں۔ یہ ان کا ذاتی انتخاب ہے جسے وہ اپنی زندگی میں سکون کا باعث سمجھتی ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پاکستان نے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا
Next post سشمیتا اور ایشوریا کے درمیان تعلقات پر نئی بحث چھڑ گئی