پاک فضائیہ کا بھرپور جواب، بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے گئے

پاک فضائیہ کا بھرپور جواب، بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے گئے

Read Time:45 Second

اسلام آباد: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی بزدلانہ حملے کے جواب میں پاکستانی فضائیہ اور پاک فوج نے مؤثر اور فوری ردعمل دیتے ہوئے دشمن کے دو طیارے مار گرائے ہیں۔

بھارت نے کوٹلی، احمد پور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں معصوم پاکستانی شہید اورزخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے صرف غیر مسلح اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا، جو کہ ایک ناقابل معافی جنگی جرم ہے۔ پاک افواج نے ہر شہید پاکستانی کا بدلہ لیتے ہوئے دشمن کے طیارے تباہ کردیے ہیں۔

سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ ایک ایک معصوم پاکستانی کے خون کا حساب لیا جائے گا اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جاتا رہے گا۔

صورتحال کے پیش نظر افواج پاکستان مکمل ہائی الرٹ پر ہیں اور ملک بھر میں دفاعی تیاریوں کا ازسرِنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post بھارت نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے 3 شہروں پر میزائل داغ دیے، معصوم بچہ شہید
Next post بھارتی جارحیت: وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا