بھارتی جارحیت کے باوجود پی ایس ایل میچز جاری رکھنے کا فیصلہ

بھارتی جارحیت کے باوجود پی ایس ایل میچز جاری رکھنے کا فیصلہ

Read Time:57 Second

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملے کے بعد ملک بھر میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق پی ایس ایل 10 کا ایونٹ اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا اور تاحال کسی بھی میچ کو منسوخ یا مؤخر کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اس سلسلے میں آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ہوگا۔ پی سی بی کے مطابق میچ کا ٹاس شام 7 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔

تمام میچز کے لیے سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جا رہا ہے تاکہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے کو کھیل کے میدان میں قومی عزم کی علامت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے پیغام دیا گیا ہے کہ کھیل اور عوامی حوصلے کو دشمن کی جارحیت سے متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post بھارت کے 6 مقامات پر میزائل حملے، پاکستان کا منہ توڑ جواب، 5 طیارے مار گرائے، بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ
پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اور بھارت کی اسٹاک ایکسچینچز میں شدید مندی Next post پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اور بھارت کی اسٹاک ایکسچینچز میں شدید مندی