
پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اور بھارت کی اسٹاک ایکسچینچز میں شدید مندی
کراچی: پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور ممبئی اسٹاک ایکسیچنج میں کاروبار میں شدید مندی کی صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے۔
رات گئے بھارت کی جانب سے پاکستان پر ہونے والے بزدلانہ حملے اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد صبح کاروبار کے شروع ہونے پر بھارت کی ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا بدترین آغاز ہوا۔
بھارت کی ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں ایک فیصد سے زائد کی مندی دیکھی گئی اور سینسیکس انڈیکس 80 ہزار سے نیچے چلا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان ہے اور 100 انڈیکس 3282 پوائنٹس کمی سے 110285 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری جانب پاک بھارت جھڑپوں کے بعد عالمی منڈی میں گرتی ہوئی خام تیل قیمتوں کو سہارا مل گیا اور خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ گیس کی قیمتیں بھی 2 فیصد بڑھ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل 62 ڈالر 52 سینٹس میں فروخت فروخت ہو رہا ہے اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 59 ڈالر 54 سینٹس کی سطح پر موجود ہے جبکہ گیس 3 ڈالر 55 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔
More Stories
سونے کی قیمت 1800 روپے کی کمی
اسلام آباد: سونے کی فی تولہ قیمت میں آج مزید کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے...
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟
اسلام آباد: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ہوگیا، جہاں آج فی تولہ سونے کی...
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کا 840 ملین روپے منافع، ڈپازٹس میں 60 فیصد اضافہ
اسلام آباد: ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 23 اپریل 2025 کو منعقدہ اجلاس میں 31 مارچ...
قیمتوں میں کمی، پاکستان سولر پینلز درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا
اسلام آباد: پاکستان سولر پینلزدرآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج : انڈیکس میں 900 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا، مارکیٹ میں...
شرح سود میں ایک فیصد کمی، اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نےشرح سود میں 1 فیصد کمی کردی، بنیادی شرح سود 11 فیصد ہو گئی، فیصلے کا...
Average Rating