بھارتی میڈیاپرایف16اور جےایف17طیاروں کوگرائےجانےکی خبریں جھوٹی ہیں،عطاتارڑ

Read Time:54 Second

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے بھارتی میڈیا پر چلنے والی خبروں کو بیہودہ قرار دے دیا۔

بولے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے ایف-16 اور جے ایف- 17 طیاروں کو گرائے جانے کی خبریں بیہودہ اور جھوٹی ہیں۔

جھوٹی اور من گھڑت خبریں آپ کو کہیں کا نہیں چھوڑیں گی۔ ایسے من گھڑت دعوے آپ کی بوکھلاہٹ آشکار کر رہے ہیں۔

دوسری طرف سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پر پاکستانی ایف سولہ گرانے کی خبر سفید جھوٹ اور فیک نیوز ہے، آج ہیروپ ڈرون حملوں کی ناکامی کے بعد بھارت مزید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ناکامی در ناکامی نے بھارت کو مکمل طور پر ماؤف اور کنفیوز کر دیا ہے، اِسی گھبراہٹ میں بھارت اب راجستان، پٹھان کوٹ اور مقبوضہ کشمیر میں خیالی حملے میڈیا کے ذریعے کر کے پاکستان کے خلاف اگلی جارحیت کا جواز بنانا چاہتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان بھارت کے تمام ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post بھارتی 15 مقامات پر پاکستانی حملےکی خبر جھوٹی ہے، پاکستان حملہ کریگا تو نظر بھی آئیگا، گونج بھی سنائی دیگی: ترجمان پاک فوج
Next post معروف فرانسیسی اخبارنےبھارتی فضائیہ کی نااہلی کاپول کھول دیا