نگروٹا براہموس سائٹ اور دہرنگیاری آرٹلری پوزیشن تباہ، دشمن کو بھاری نقصان

Read Time:44 Second

اسلام آباد: پاکستان کی بہادر افواج  نے بھارت کی جانب سے جاری جارحیت کے جواب میں جوابی کارروائیاں مزید تیزکر دی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  آپریشن “بنیان مرصوص” کے تحت پاک افواج نے نگروٹا میں موجود براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور مکمل طور پرتباہ کر دیا۔

اس کے ساتھ ہی دہرنگیاری کے علاقے میں بھارتی آرٹلری گن پوزیشن کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے بھارتی فورسز کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اہداف دشمن کی جنگی صلاحیت کے اہم مراکز تھے جن کی تباہی سے بھارتی فوج کی کارروائیوں میں واضح رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پاک افواج کی جانب سے دشمن کے دیگرعسکری اہداف کو بھی مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے، متعدد مقامات سے دشمن کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پاکستان نے رافیل سمیت بھارتی طیارے تباہ ہونے کے ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیے
Next post آپریشن “بنیان مرصوص”: پاک افواج کا فیصلہ کن وار،بھارت کے s-400 سسٹم سمیت متعدد ایئربیسز اور ایئر فیلڈز تباہ