
انڈیا کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پرحیرانی ہوئی ہوگی، دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک
اسلام آباد: معروف برٹش دفاعی تجزیہ کار پروفیسر مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ پاکستان نے چینی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا، اگر جے 10 سی طیارے نے رافیل کو گرایا ہے تو یہ بہت حیران کن ہے۔
رپورٹ کے مطابق مائیکل کلارک نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف حملوں میں چینی ساختہ اینٹی ائیرکرافٹ ڈیفنس سسٹم کا استعمال کیا۔
مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی ہوگی۔
اس سے قبل امریکی صحافی نک رابرٹسن نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کی تفصیلات سے پردہ اٹھاتے ہوئے حیرت انگیز انکشافات کیے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن نے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائر کی کوشش کر رہی تھی مگر کامیاب نہیں ہوئی، پھر بھارت نے پاکستان کی ائیربیسز پر حملہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پر نہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کردی، پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہوا اور پاکستان میزائلوں کی وجہ سے بھارت جنگ بندی کی طرف بڑھا۔
Average Rating