بھارت کی پاکستان مخالف سازشیں! کیسے عسکریت پسند گروپ کو سپورٹ کرتاہے؟ تفصیلی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات !

Read Time:2 Minute, 8 Second

اسلام آباد: پاکستان میں جاری سیاسی اور سیکیورٹی چیلنجز کی اصل جڑ بھارت کی مکاری ہے، مختلف رپورٹس میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ بھارت بلوچ عسکریت پسندوں کو فنڈنگ فراہم کر رہا ہے تاکہ ملک میں بدامنی اور انتشار کو ہوا دی جا سکے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں، بلکہ بھارت کی پاکستان مخالف سازشوں کی ایک طویل تاریخ ہے، جو دہائیوں سے جاری ہے۔

بھارت نے ہمیشہ پاکستان سے براہ راست روایتی جنگ سے گریز کیا ہے اور اس کی جگہ بالواسطہ ہتھکنڈوں کا سہارا لیا ہے۔ سیاسی، لسانی، سماجی اور علاقائی بنیادوں پر پاکستان میں تفرقہ پیدا کرنے کی بھارتی کوششیں مسلسل جاری رہی ہیں، تاکہ قومی اتحاد کو کمزور کیا جا سکے۔ 1971 کی جنگ اس سازشی ذہنیت کی سب سے بڑی مثال ہے، جب بھارت نے مشرقی پاکستان میں عوامی بے چینی کو ہوا دے کر اندرونی بغاوت کو تقویت دی اور بالآخر پاکستان کو دولخت کیا۔

اس سازش کا اعتراف خود بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے 2015 میں ڈھاکا یونیورسٹی میں خطاب کے دوران کیا، جہاں انہوں نے فخر سے کہا کہ بھارت نے مشرقی پاکستان میں علیحدگی پسندوں کو مدد فراہم کی تھی۔ یہ بیان نہ صرف بھارت کی پالیسیوں کی قلعی کھولتا ہے بلکہ یہ عالمی برادری کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ بھارت خطے میں عدم استحکام پھیلانے والا عنصر ہے۔

آج ایک بار پھر بھارت اسی پرانی پالیسی پر گامزن ہے۔ بلوچستان میں بدامنی، دہشت گردی اور علیحدگی پسند تحریکوں کو بڑھاوا دینا اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔ بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی را (RAW) کے پاکستان میں مداخلت کے شواہد کئی بار عالمی سطح پر پیش کیے جا چکے ہیں، جن میں سب سے اہم مثال کلبھوشن یادیو کا اعترافی بیان ہے، جس میں اس نے پاکستان میں تخریب کاری کے نیٹ ورک کا اعتراف کیا۔

ایک طرف پاکستان، جہاں سیکیورٹی فورسز اور ریاستی ادارے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دے کر امن قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، وہیں بھارت اپنے دوغلے رویے اور مکارانہ پالیسیوں کے ذریعے پاکستان میں سیاسی و علاقائی انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے۔ بھارت کی یہ چالیں نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہیں۔

پاکستان بارہا اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر بھارت کی مداخلت کے شواہد پیش کر چکا ہے، اور اب ایک بار پھر ان سرگرمیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔ بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لانا نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے ناگزیر ہو چکا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ایسٹ ویسٹ سینٹر اسلام آباد چیپٹر کے انتخابات، نئی قیادت منتخب
Next post سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، اسٹاک مارکیٹ میں 600 پوائنٹس کا اضافہ