
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، اسٹاک مارکیٹ میں 600 پوائنٹس کا اضافہ
Read Time:43 Second
اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری کے دن آغاز پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا، جس کے باعث مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔
کاروباری دن کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 19 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح تک جا پہنچا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں تیزی کی وجہ ممکنہ معاشی استحکام، آئی ایم ایف سے مذاکرات کی پیش رفت اور صنعتی شعبوں کی جانب سے مثبت رجحانات ہو سکتے ہیں۔ سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی اور خریداری کے رجحان نے مارکیٹ کو سہارا دیا۔
اس تیزی کے ساتھ ہی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور امید کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں مارکیٹ مزید مثبت سمت میں جا سکتی ہے۔
Average Rating