کنگ سلمان ریلیف سنٹر کی طرف سے پاکستان کے 33 اضلاع میں 30,000 فوڈ پیکیجزکی تقسیم

Read Time:1 Minute, 13 Second

اسلام آباد: کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے قومی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے تعاون سے فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ – پاکستان 2024-2025 کے دوسرے مرحلے کے تحت 33 اضلاع میں 30,000 فوڈ پیکیجز کی تقسیم کامیابی سے مکمل کر لی ہے، جس سے 2 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوئے۔

یہ اقدام ملک کے مختلف علاقوں میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے ہزاروں مستحق خاندانوں کی مدد کے لیے کیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں گلگت بلتستان کے پانچ اضلاع (دیامر، استور، غذر، ہنزہ، اور شگر)، آزاد جموں و کشمیر کے پانچ اضلاع (وادی نیلم، مظفرآباد، وادی جہلم، باغ، اور سدھنوتی)، پنجاب کے سات اضلاع (لاہور، ڈی جی خان، مظفرگڑھ، بہاولپور، اوکاڑہ، لیہ، اور بہاولنگر)، سندھ کے پانچ اضلاع (سکھر، خیرپور، عمرکوٹ، جامشورو، اور مٹیاری)، اور بلوچستان کے گیارہ اضلاع (قلعہ سیف اللہ، ژوب، کچھی، لسبیلہ، قلات، ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، سبی، لورالائی، اور پشین) شامل ہیں۔

ہر فوڈ پیکیج کا وزن 95 کلوگرام ہے جس میں 80 کلوگرام آٹا، 5 لیٹر خوردنی تیل، 5 کلوگرام چینی اور 5 کلوگرام چنے کی دال شامل ہے۔ تقسیم کا عمل شفافیت کے ساتھ کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی نگرانی میں، ضلعی انتظامیہ، پیس اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور حیات فاؤنڈیشن کے تعاون سے مکمل کیا گیا۔

یہ اقدام پاکستان میں غذائی عدم تحفظ کے خاتمے اور مستحق خاندانوں کی فلاح و بہبود کے فروغ کے لیے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی مستقل وابستگی کا مظہر ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post کیا آپ جانتے ہیں، دنیا کا پہلا کمپیوٹر وائرس پاکستانی بھائیوں نے ایجاد کیا تھا؟
Next post فی تولہ سونے کی قیمت میں آج بھی 6700 روپے کی نمایاں کمی