پشاور میں شدید آندھی و طوفان، درخت اور سائن بورڈز گرنے سے متعدد افراد زخمی

Read Time:39 Second

پشاورـ صوبائی دارالحکومت پشاور میں شدید آندھی اور طوفان کے باعث کئی مقامات پر درخت اور سائن بورڈز گرنے کے باعث 2 خواتین سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور شہر اور گردو نواح میں شدید آندھی اور طوفان کے باعث کئی مقامات پر درخت اور سائن بورڈز گرنے کی اطلاعات ہیں جبکہ آندھی اور طوفان کے باعث شہر میں بجلی بھی مکمل طورپر غائب ہو گئی ہے ۔

زرائع کے مطابق افغان کالونی اور بیگم شہاب الدین گرلز اسکول تحصیل کے قریب درخت گرگئے ہیں جس کے باعث افغان کالونی میں 2خواتین معمولی زخمی ہو گئی ہیں۔

دوسری جانب تحصیل گورگھٹڑی کے قریب درخت گرنے سے زخمیوں کے بارے میں تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں ۔ سڑک سے درخت ہٹانے کے لیے ریسکیو1122 ڈیزاسٹر ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post اسلام آباد میں معرکہ حق کی تاریخی فتح پر یوم تشکر: افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد
Next post اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالر کی قیمت بھی گر گئی