
ملک بھر میں 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل ہو گی
Read Time:37 Second
اسلام آباد: ملک بھر میں 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل ہو گی۔
یومِ تکبیر کے موقع پر تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے،یہ دن پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کی یاد میں ہر سال منایا جاتا ہے۔
وفاقی حکومت نے دسمبر 2024 میں 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا، گزشتہ سال نوٹیفیکیشن کے ذریعے 28 مئی کو چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔
یومِ تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات، سیمینارز اور ریلیاں بھی منعقد کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بھی یو م تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔
Average Rating