سب سے خوش اور پریشان رکھنے والی نوکریاں کونسی؟ سائنسدانوں نے بتا دیا

Read Time:1 Minute, 48 Second

اسلام آباد: حالیہ سائنسی تحقیق میں دنیا کی سب سے زیادہ اور سب سے کم اطمینان بخش نوکریوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ یہ تحقیق یونیورسٹی آف ٹارٹو، اسٹونیا کے سائنسدانوں نے کی، جس میں اسٹونین بایو بینک سے حاصل شدہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ تحقیق میں تقریباً 59 ہزار افراد اور 263 پیشوں کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیقی ٹیم نے بایو بینک کے لیے خون عطیہ کرنے والے شرکاء سے ان کی نوکری، تنخواہ، شخصیت اور زندگی سے متعلق مختلف پہلوؤں کے بارے میں سوالات کیے۔ نتائج کی روشنی میں یہ انکشاف ہوا کہ وہ نوکریاں جو زیادہ اطمینان بخش ثابت ہوئیں، ان میں مذہبی رہنما یا پادری، تحریری مواد لکھنے والے یا مصنف اور میڈیکل کے مختلف شعبہ جات سے متعلقہ پیشے شامل ہیں۔

دوسری طرف، وہ نوکریاں جن سے لوگوں میں کم اطمینان پایا گیا، ان میں باورچی خانے میں کام کرنے والے، ٹرانسپورٹ، گودام اور فیکٹری کے ورکرز، سروے انٹرویو لینے والے اور سیلز ورکرز شامل ہیں۔

مجموعی طور پر جن پیشوں میں اطمینان زیادہ پایا گیا، ان میں میڈیکل پروفیشنلز، ماہرِ نفسیات، خصوصی بچوں کے اساتذہ، شیٹ میٹل ورکرز اور شپ انجینئر شامل ہیں۔ جبکہ کم اطمینان والے پیشوں میں سیکیورٹی گارڈ، ویٹر، سیلز ورکر، میل کیریئر، کارپینٹر اور کیمیکل انجینئر شامل ہیں۔

تحقیق کی مصنفہ کیٹلین اینی کا کہنا ہے کہ ’میں نے سوچا تھا کہ نوکری کی سماجی عزت اطمینان سے زیادہ جڑی ہوگی، لیکن اس کا تعلق بہت معمولی نکلا۔‘ ان کے مطابق وہ نوکریاں جن میں انسان کو اپنی محنت کا حقیقی احساس اور مقصدیت حاصل ہو، وہ زیادہ تسلی بخش ثابت ہوتی ہیں، چاہے وہ سماجی لحاظ سے کم حیثیت رکھتی ہوں۔

تحقیق کے اہم نکات میں یہ بھی شامل ہے کہ خود مختار یا سیلف امپلائڈ افراد زیادہ مطمئن نظر آئے کیونکہ وہ اپنے کام کے دنوں اور اوقات پر کنٹرول رکھتے ہیں، جو ذہنی سکون کی ایک بڑی وجہ بنتی ہے۔

گوکہ یہ تحقیق اسٹونیا کی ہے، لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ اس کے عمومی نتائج دنیا کے دیگر خطوں پر بھی لاگو ہو سکتے ہیں۔ تاہم ثقافتی فرق کو مدنظر رکھنا ضروری ہے کیونکہ مختلف ممالک میں نوکریوں کا تجربہ مختلف ہو سکتا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان
Next post ملک بھر میں 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل ہو گی