
ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی اہلیہ کی تصویر سامنے آ گئی
اسلام آباد: پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد اس وقت پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن بنے ہوئے ہیں تاہم اب ان کی اہلیہ کی تصویر بھی منظر عام پر آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ایئر وائس مارشل اورنگزیب کی جانب سے پاکستانیوں نے بھارت کیخلاف کی جانے والی جوابی کارروائی کی تفصیلات فراہم کی جاتی رہیں اور اسی دوران اپنی ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے چھے صفر والا لفظ بھارت کیلئے استعمال کیا جو کہ انٹرنیٹ پر شدید وائرل ہوا۔
سوشل میڈیا پر جاری تبصروں میں کہا جارہاہے کہ اورنگزیب احمد نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ پاک فضائیہ کی ایک تقریب میں شرکت کی جس دوران یہ تصویر لی گئی ہے ۔تاہم اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیئے جارہے ہیں ۔
ایک صارف کا کہناتھا کہ ایئر وائس مارشل کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام میمز دیکھی ہیں۔
رمشا طاہر کا کہناتھا کہ ’’ اللہ جوڑی سلامت رکھے ‘‘۔
ایشال کا کہناتھا کہ ’’ وہ اس لیے منظر عام پر آئیں ہیں تاکہ لڑکیوں تمہیں کہہ سکیں ’ باز آجاو‘۔‘‘


Average Rating