
غزہ میں شدید غذائی قلت، اگلے 48 گھنٹے میں امداد نہ پہنچی تو 14 ہزار بچے مرسکتے ہیں: اقوام متحدہ
غزہ: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں غذائی قلت شدت اختیار کرگئی ہے اور اگلے 48 گھنٹے میں امداد نہ پہنچی تو 14 ہزار بچے مر سکتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی بندش بدستور جاری ہے اور غزہ میں اب تک کوئی امداد داخل نہیں ہوسکی۔
ترجمان اقوام متحدہ ڈوجارک اسٹیفن کے مطابق غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل تاحال شروع نہیں ہوسکی، ہماری ٹیمیں کئی گھنٹوں سے کرم ابوسالم کے علاقے سے غزہ میں جانے کے منتظر ہیں۔
اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ غزہ میں غذائی قلت شدت اختیار کرگئی اور اگلے 48 گھنٹے میں امداد نہ پہنچی تو 14 ہزار بچے مر سکتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں انسانیت سسک رہی ہے، ہمیں امداد سے پورا غزہ بھر دینا ہوگا، امداد کی عدم فراہمی بچوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ ہے۔
اقوام متحدہ حکام نے بتایاکہ گزشتہ روز پانچ امدادی ٹرک غزہ میں پہنچے لیکن اسرائیلی فوج نے امداد تقسیم نہ ہونے دی، امدادی سامان اب بھی غزہ کی سرحد کے اندر رکا ہوا ہے اور ان امدادی ٹرکوں میں بچوں کی خوراک اور غذائی اشیاء شامل ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے غزہ امداد کی 80 روز سے مکمل ناکابندی کر رکھی ہے، غزہ امداد کی مکمل بندش جاری رکھنے پر برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے پر بات چیت معطل کردی۔
More Stories
یوکرین کا روس پر بڑا حملہ، 40 جنگی جہازوں کو تباہ کردیا
ماسکو: یوکرین کے ڈرونز نے روس کے اہم ایئر بیسز پر بڑے حملے کرکے 40 سے زائد روسی جہاز تباہ...
بنگلا دیشی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کی رجسٹریشن بحال کر دی
ڈھاکہ: بنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کی رجسٹریشن بحال کر دی۔ خبرایجنسی کے مطابق بنگلا دیشی سپریم...
انسانیت کیخلاف جرائم کا مقدمہ ، سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد پر فرد جرم عائد
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے...
نائیجیریا میں سیلاب سے تباہی ، 151 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر
ابوجا: نائیجیریا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نیتجے میں 151 افراد ہلاک اور...
آگ سے نہ کھیلو، چین کا امریکا کو سخت انتباہ
بیجنگ: چین نے امریکی وزیر دفاع کی جانب سے تائیوان پر حملے کی تیاری کے الزامات پر سخت ردعمل دیتے...
بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا پاکستان کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف
نیودہلی: بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے پاکستان کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف کرلیا...
Average Rating