
بیرونی سرپرستی میں ہونیوالی دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا: وزیر اعظم و فیلڈ مارشل
کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خضدار حملے کے بعد کوئٹہ کے ہنگامی دورے میں عزم کا اظہار کیا بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی اور فیصلہ کن انجام تک پہنچایا جائے گا۔
وزیراعظم ایک روزہ ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف کو دورے میں خضدار حملے اور موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف،فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزرا نے کوئٹہ میں زخمی بچوں کی عیادت کی۔
وزیراعظم آفس نے بتایاکہ خضدار میں اسکول بس پر حملہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کی بدترین مثال ہے، بھارت اپنے ریاستی ایجنٹوں کے ذریعے بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
خضدار حملے میں 3 بچے اور 2 جوان شہید جبکہ 53 زخمی ہوئے، دہشت گردی کے واقعے میں39 زخمی بچوں میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔
وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ بھارت کے دہشتگرد گروہ بلوچ اور پشتون عوام کے نام کو داغدار کر رہے ہیں، عالمی برادری بھارت کی دہشتگردی کو بے نقاب کرے اور پاکستان دشمنوں کو منطقی انجام تک پہنچائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ قوم فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پوری قوت سےکھڑی ہے اور قوم دہشت گردی کے خاتمے، ملکی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کےلیے متحد ہے۔
وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا کہنا تھاکہ وقت آ گیا ہے قوم وہی پختہ عزم دکھائے جو بھارتی جارحیت کے خلاف دکھایا گیا۔ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے عزم کا اظہار کیا کہ بیرونی سرپرستی میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی اور فیصلہ کن انجام تک پہنچایا جائے گا۔
More Stories
عیدالاضحیٰ پر4 چھٹیاں ہونگی،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کااعلان کردیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ پر6سے...
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت سے قبل نیب کا بڑا اقدام
اسلام آباد: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت سے قبل نیب کی جانب...
بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات امن کے بجائے دشمنی کو ترجیح دیتے ہیں: دفتر خارجہ
اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات انتہائی تشویشناک ذہنیت...
بلوچستان میں امن ناقابل سودے بازی ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
کوئٹہ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن ناقابل سودے بازی ہے۔ فیلڈ مارشل سید...
عمران خان کا حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
اسلام آباد: سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت مخالف احتجاجی تحریک کا اعلان...
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی بھی پیشگوئی
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی بھی...
Average Rating