
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 30 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 30 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔PauseMute
یہ مقابلہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز ہی بنا سکی۔
کوئٹہ کی جانب سے دنیش چندی مل نے 48 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، جبکہ فہیم اشرف نے 22 گیندوں پر 45 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ فن ایلن 41 رنز بنا کر عماد وسیم کا شکار بنے۔ کپتان سعود شکیل نے 12 اور ریلی روسو نے 16 رنز اسکور کیے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے بین ڈورشوس اور سلمان ارشاد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عماد وسیم اور شاداب خان کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی ٹیم مقررہ اوورز میں 179 رنز تک محدود رہی۔ صاحبزادہ فرحان کی 52 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، سلمان علی آغا نے 44 اور رسی وین ڈر ڈوسن نے 35 رنز بنائے۔ ایلکس ہیلز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، جب کہ جیمز نیشم 1، عماد وسیم 5 اور نسیم شاہ بغیر کھاتہ کھولے پویلین واپس لوٹے۔
کوئٹہ کی جانب سے عثمان طارق نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فہیم اشرف نے دو، محمد عامر، ابرار احمد اور محمد وسیم جونیئر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
More Stories
ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شپ، ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
سیول: جنوبی کوریا کے شہر گومی میں ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم...
بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں حسن علی نے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا
اسلام آباد: بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن علی نے پانچ وکٹیں حاصل کرکے نیا اعزاز...
حسن علی کی 5 وکٹیں: پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی 20میچ میں ہرا دیا
لاہور: تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو 37...
پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کپتان کا نام سامنے آگیا
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی ٹیم آف دی...
دس گھنٹے کی فلائٹ، دس منٹ پہلے میدان میں ـــ تھکے ہوئے سکندر رضا نے قلندرز کو چیمپئن بنا دیا
اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے سنسنی خیز فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو...
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل جیت لیا
لاہور: لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل...
Average Rating