دس روپے ماہانہ پر انٹرن شپ؟ کمپنی کی پوسٹ نے سوشل میڈیا کو ہلا دیا

Read Time:1 Minute, 14 Second

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر ایک وائرل پوسٹ نے کمپنی کے انٹرن شپ کی پیشکش پر سوالات اٹھا دیے، جس میں کہا گیا تھا کہ فاکلن لیبز بیک اینڈ ڈویلپر انٹرن کے لیے صرف 10 روپے ماہانہ انٹرن شپ دے رہی ہے۔ جیسے ہی یہ خبر وائرل ہوئی، سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان آ گیا۔

یہ پوسٹ ’ایکس‘ صارف آدتیہ جھا نے شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے لکھا تھا ’انٹرن شپ کا موقع‘۔ تصویر میں فاکلن لیبز کی طرف سے ایک بیک اینڈ ڈویلپر انٹرن کی لسٹنگ دکھائی گئی تھی، جس میں صرف 10 روپے ماہانہ اسٹیپنڈ کی پیشکش کی گئی تھی اور اس کا ’کوئی متعین دورانیہ نہیں‘ تھا۔ پوسٹ کے وائرل ہوتے ہی اس پر بحث شروع ہو گئی۔

جیسے ہی یہ کہانی پھیلنا شروع ہوئی، صارفین نے اس کی تحقیقات کی اور پھر یہ واضح ہوا کہ انٹرن شپ کی رقم غلطی سے 10 روپے درج کی گئی تھی۔ کمپنی کے ایک سافٹ ویئر انجینئر نے لنکڈ ان پر ایک پوسٹ شیئر کی اور کہا کہ فاکلن لیبز نے وضاحت کی کہ اصل رقم 10,000 روپے ماہانہ ہے، نہ کہ 10 روپے۔

کمپنی کے مطابق، یہ غلطی ”نوکری ڈاٹ کام“ کے ایک بوٹ کی وجہ سے ہوئی تھی جس نے غلط معلومات لسٹنگ میں شامل کر دی تھیں۔ فاکلن لیبز نے اس بات کی وضاحت کی کہ وہ ایک جائز انٹرن شپ پیش کر رہے ہیں جو کہ فُل ٹائم رولز میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 30 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
Next post چینی خلائی اسٹیشن پر پراسرار جراثیم کی موجودگی نے ہلچل مچا دی