
سریش اوبرائے کے پاکستان مخالف بیان پر صارفین بھڑک اٹھے
ممبئی: بھارتی اداکار سریش اوبرائے کے پاکستان مخالف بیانات پر پاکستانی عوام کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے فنکاروں نے ایک دوسرے کے خلاف بیانات دیے ہیں۔
7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستان پر فضائی حملے کیے گئے، جس کے جواب میں پاک فضائیہ نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ اگرچہ یہ تنازعہ جنگ بندی پر ختم ہوا، مگر اس کے بعد بھی فنکاروں اور عوام کی جانب سے نفرت انگیز بیانات کا تبادلہ جاری ہے۔
پاکستانی اداکار ریشم، مشی خان، نادیہ خان اور بشریٰ انصاری نے نفرت پھیلانے والوں کے خلاف آواز بلند کی، جبکہ بھارت کے اداکار اکشے کمار، کریتی سینن، اور جاوید اختر سمیت دیگر نے پاکستان مخالف بیانات دیے۔
اب سریش اوبرائے کا پاکستان کے خلاف متنازعہ بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ کوئی پاکستانی اداکار، گلوکار یا کرکٹر بھارت آئے، اور نہ ہی بھارتی میدانوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کو کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے اداکاروں اور کرکٹرز کے بھارت مخالف بیانات کو دیکھتے ہوئے ان کی بھارت میں موجودگی پر اعتراض کیا۔
سریش اوبرائے کے اس بیان پر پاکستانی سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ اداکارہ رومیسہ خان نے کہا کہ ”جن کا بیٹا خود بالی وڈ سے بین ہے، وہ پاکستانی اداکاروں کے خلاف بات کر رہے ہیں۔“ جبکہ اداکارہ ژالے سرحدی نے کہا، ”اوہ خدایا، یہ لوگ ابھی تک نفرت پھیلا رہے ہیں؟“
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے سریش اوبرائے کے بیانات پر تنقید کی اور کچھ نے کہا کہ ”انڈیا، برائے مہربانی اپنا منہ بند رکھو، تم پاکستان کے بغیر ایک دن بھی نہیں گزار سکتے۔“ ایک اور صارف نے کہا کہ ”ویویک اوبرائے خود دبئی میں رہ رہا ہے، جو کہ ایک مسلم ملک ہے۔“
اس بیان کے بعد پاکستان میں سریش اوبرائے کی سخت مذمت کی جا رہی ہے اور ان کے بیانات کو مزید نفرت پھیلانے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
More Stories
ماہرہ اور ہمایوں سعید کی رومانوی فلم کے پشتو گانے نے دھوم مچا دی
اسلام آباد: عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی فلمی مداحوں کی بے چینی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، خاص طور پر...
’مس ورلڈ 2025‘ کا تاج کس کے سر سجا؟ اعلان کردیا گیا
لندن: خوبصورتی، ذہانت، اور خدمتِ انسانیت کے امتزاج سے مزین عالمی حسن کے مقابلے ’مس ورلڈ‘ کا آغاز 1951 میں...
ہمایوں سعید کی بیوی سے ایسی فرمائش کہ ماہرہ خان بھی دنگ رہ گئیں
اسلام آباد: پاکستانی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکارہمایوں سعید نےایک انٹرویو میں ایسا شوخ جواب دے دیا کہ ماہرہ...
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے ہو گیا ہے، شادی رواں سال ستمبر...
علیزے شاہ نےعیدالاضحیٰ کے حوالے سےخصوصی پیغام شیئر کردیا
اسلام آباد: پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ علیزے شاہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سوشل...
سارہ امیر نے اپنی ڈرامائی محبت کی کہانی شیئر کردی
اسلام آباد: پاکستان کی مشہور سابق اداکارہ سارہ امیر نے انکشاف کیا کہ ان کی محبت تقریباً بیس سال پرانی...
Average Rating