پاکستان میں عیدالاضحی 7 جون کو ہونے کے قوی امکانات

Read Time:1 Minute, 26 Second

اسلام آباد: ملک کے معروف ماہرین فلکیات کے مطابق ذی الحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، جس کے باعث پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون بروز جمعہ کو ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ 28 مئی کو چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی، جو رویت کے لیے موزوں عمر تصور کی جاتی ہے، جبکہ 27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے ہوگی، جو آنکھ سے نظر آنے کے لیے ناکافی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فلکیاتی حسابات کے مطابق 28 مئی کو چاند دکھائی دینے کی واضح توقع ہے، تاہم ذی الحج کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

دریں اثنا پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا حتمی اعلان 27 مئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ وزارتِ مذہبی امور نے ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب کر لیا ہے، جو 29 ذوالقعد (27 مئی) کو کوہسار بلاک، اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چئیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے متعلقہ صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق اگر 27 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آ گیا تو ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 6 جون بروز جمعرات منائی جائے گی۔ بصورت دیگر چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید 7 جون بروز جمعہ کو ہوگی۔

دوسری جانب ماہرینِ فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں، جس کے مطابق عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post سریش اوبرائے کے پاکستان مخالف بیان پر صارفین بھڑک اٹھے
Next post میں نے کوئی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی،علیزے شاہ نے پلاسٹک سرجری کی افواہوں کی تردید کر دی