’گڈ ٹچ بیڈ ٹچ‘ پر بچوں کے لیے حکومت پنجاب کی اینیمیٹڈ سیریز جاری

Read Time:1 Minute, 16 Second

لاہور: وزیرِاعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب نے کم سن بچوں کو جنسی بدسلوکی سے بچانے اور اُنہیں خود حفاظتی شعور دینے کے لیے ’گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ‘ آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ مہم کے تحت خصوصی اینیمیشن سیریز کی پہلی قسط جاری کر دی گئی ہے، جس کا مقصد بچوں کو مناسب اور نامناسب جسمانی رویے کے بارے میں تربیت دینا ہے۔

محکمہ داخلہ کے ترجمان کے مطابق مہم کا بنیادی پیغام ہے کہ ’بیڈ ٹچ کرنے والوں سے گھبرائیں گے نہیں، ٹکرائیں گے‘۔ سیریز میں کردار حیاء اور بہادر کے ذریعے بچوں کو مؤثر انداز میں یہ سکھایا جا رہا ہے کہ ذاتی تحفظ کیا ہوتا ہے اور انہیں ایسے رویوں سے کیسے بچنا ہے جو نامناسب ہوں۔

بچوں کو ذاتی حفاظت بارے میں آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے درست تعلیم اورآگاہی کے بعد بچے نامناسب رویے کو پہچان سکتے ہیں اس لیے والدین اور اساتذہ بچوں کو بتائیں کہ جنسی استحصال کو کیسے رپورٹ کیا جائے۔

مہم کا مقصد بچوں کو مناسب عمر میں درست تعلیم اور شعور دے کر مستقبل کے خطرات سے محفوظ بنانا اور آنے والی نسلوں کو ذہنی و جسمانی استحصال سے بچانا ہے تاکہ ایک محفوظ معاشرہ تشکیل دینا ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ بچوں کو صرف تعلیم ہی نہیں بلکہ تحفظ بھی دیا جائے۔ والدین، اساتذہ اور معاشرے کے تمام طبقات کو اس مہم کا حصہ بننا ہوگا تاکہ ہر بچہ محفوظ اور بااعتماد ماحول میں پروان چڑھ سکے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post یونان میں خوفناک 6.1 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا الرٹ بھی جاری
Next post سریش اوبرائے کے پاکستان مخالف بیان پر صارفین بھڑک اٹھے