
میں نے کوئی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی،علیزے شاہ نے پلاسٹک سرجری کی افواہوں کی تردید کر دی
اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر پلاسٹک سرجری سے متعلق افواہوں کی زد میں ہیں۔
حالیہ دنوں میں، ان کی ڈرامہ عشق بے پرواہ میں شاندار اداکاری نے ناظرین کی توجہ حاصل کی، تاہم ان کے چہرے اورجسم میں آئی تبدیلیوں نے پلاسٹک سرجری کی افواہیں جنم دی ہیں۔
ایک سینیئر ادا کارہ نے ایک ٹی وی شو میں علیزے کی ظاہری شخصیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ”بیس فیصد قدرتی“ ہیں اور باقی حلیہ مصنوعی لگتا ہے۔
اس بیان کے بعد علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی اور واضح کیا کہ انہوں نے کسی قسم کی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی۔

علیزے نے اپنی ویڈیو میں کہا: ”خدارا! میں نے کوئی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی، بس میرا وزن کم ہوا ہے۔ جب میں نے عہدِ وفا کیا تھا، تو میری عمر صرف 17 سال تھی، اب میں 23 سال کی ہوں، اور کوئی بھی شخص چھ سال بعد ویسا نہیں رہتا۔“
یاد رہے کہ علیزے شاہ کے انسٹاگرام پر 4.3 ملین فالوورز ہیں، اور وہ اپنی پوسٹس اور بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اکثر زیر بحث رہتی ہیں۔
ان کے مشہور ڈراموں میں عشق تمنا، احدِ وفا، میرا دل میرا دشمن، دل موم کا دیا، محبت کی آخری کہانی اور تقدیر شامل ہیں۔
More Stories
ماہرہ اور ہمایوں سعید کی رومانوی فلم کے پشتو گانے نے دھوم مچا دی
اسلام آباد: عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی فلمی مداحوں کی بے چینی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، خاص طور پر...
’مس ورلڈ 2025‘ کا تاج کس کے سر سجا؟ اعلان کردیا گیا
لندن: خوبصورتی، ذہانت، اور خدمتِ انسانیت کے امتزاج سے مزین عالمی حسن کے مقابلے ’مس ورلڈ‘ کا آغاز 1951 میں...
ہمایوں سعید کی بیوی سے ایسی فرمائش کہ ماہرہ خان بھی دنگ رہ گئیں
اسلام آباد: پاکستانی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکارہمایوں سعید نےایک انٹرویو میں ایسا شوخ جواب دے دیا کہ ماہرہ...
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے ہو گیا ہے، شادی رواں سال ستمبر...
علیزے شاہ نےعیدالاضحیٰ کے حوالے سےخصوصی پیغام شیئر کردیا
اسلام آباد: پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ علیزے شاہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سوشل...
سارہ امیر نے اپنی ڈرامائی محبت کی کہانی شیئر کردی
اسلام آباد: پاکستان کی مشہور سابق اداکارہ سارہ امیر نے انکشاف کیا کہ ان کی محبت تقریباً بیس سال پرانی...
Average Rating