
سپریم کورٹ: سنی اتحاد کونسل کا اعتراض مسترد، 11 رکنی آئینی بینچ برقرار
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے 11 رکنی آئینی بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے دائر کردہ اعتراض پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے واضح طور پر سنی اتحاد کونسل کے موجودہ بینچ پر اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے بینچ کی آئینی حیثیت برقرار رکھی ہے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں گیارہ رکنی آئینی بنچ نے متفرق درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔
سنی اتحاد کونسل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کی درخواستیں موجودہ بینچ نہ سنے، اور یہ کہ پہلے 26 ویں آئینی ترمیم کی سماعت کی جائے۔
تاہم عدالت نے دونوں مطالبات مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ مخصوص نشستوں کے مقدمے کی کارروائی موجودہ بینچ ہی جاری رکھے گا۔
عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھے گی، جبکہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق پہلے سننے کی سنی اتحاد کونسل کی درخواست بھی مسترد کردی۔
اس کے علاوہ سنی اتحاد کونسل کی اعتراضات کی براہ راست نشریات کے علاوہ دیگر متفرق درخواستیں بھی مسترد کردی گئیں۔
اعتراضات کی متفرق درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری ہوگا۔
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے خلاف نظرثانی کیس کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی۔
More Stories
بلوچستان میں امن ناقابل سودے بازی ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
کوئٹہ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن ناقابل سودے بازی ہے۔ فیلڈ مارشل سید...
عمران خان کا حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
اسلام آباد: سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت مخالف احتجاجی تحریک کا اعلان...
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی بھی پیشگوئی
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی بھی...
پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
کوئٹہ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا...
حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا، چھٹیاں کتنی ہیں؟
اسلام آباد: عید الضحیٰ پر ایک 2 نہیں پوری 4 چھٹیاں ہوں گی! وزیراعظم شہباز شریف نے 4 سرکاری چھٹیوں...
جولائی تا ستمبر ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے مون سون سیزن 2025 کے لیے موسم کی ابتدائی پیشگوئی کر دی، ڈی جی میٹ...
Average Rating