
پاکستان نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے میڈیا کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا کے سامنے حقائق رکھے، نہ کوئی جھوٹ بولا اور نہ کسی چیز کو مسخ کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان نے دشمن کے 26 اہداف منتخب کیے اور ان تمام کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جو ہماری فوجی صلاحیت اور حکمت عملی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا ہمارے اقدار اور دین کے خلاف ہے، اس لیے پاک فوج ایسی کسی حرکت کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی میڈیا اور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج بھی جھوٹے بیانیے اور فرضی کہانیاں گھڑ کر پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی عسکری حکمت عملی کومستقبل میں پڑھایاجائےگا۔
انٹرویو کے دوران جنرل احمد شریف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور اصولی مؤقف کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، لیکن اگر دشمن نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
More Stories
بلوچستان میں امن ناقابل سودے بازی ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
کوئٹہ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن ناقابل سودے بازی ہے۔ فیلڈ مارشل سید...
عمران خان کا حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
اسلام آباد: سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت مخالف احتجاجی تحریک کا اعلان...
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی بھی پیشگوئی
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی بھی...
پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
کوئٹہ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا...
حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا، چھٹیاں کتنی ہیں؟
اسلام آباد: عید الضحیٰ پر ایک 2 نہیں پوری 4 چھٹیاں ہوں گی! وزیراعظم شہباز شریف نے 4 سرکاری چھٹیوں...
جولائی تا ستمبر ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے مون سون سیزن 2025 کے لیے موسم کی ابتدائی پیشگوئی کر دی، ڈی جی میٹ...
Average Rating