پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں مزید توسیع کردی

Read Time:41 Second

اسلام آباد: پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پروازپرپابندی میں مزید اضافہ کردیا گیا۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق بھارتی پروازوں کے لیے  پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی 24 جون صبح 4 بج کر 59 منٹ تک بڑھادی گئی ہے۔

پی اے اے کا کہنا ہے کہ بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے۔

پی اے اے کا کہنا ہے کہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہوگی، بھارتی ائیر لائنز یا آپریٹرز کے زیر انتظام کوئی بھی پروازپاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکے گی۔

خیال رہے کہ پہلگام حملے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان نے 24 اپریل کو بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود ایک ماہ کے لیے بند کردی تھیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post تمباکو پر ٹیکس میں اضافے کی 93.6 فیصد عوام نے حمایت کر دی: سپارک سروے
Next post فریڈم گیٹ پراسپیریٹی اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے درمیان باہمی تعاون کار کے معاہدے پر دستخط