فریڈم گیٹ پراسپیریٹی اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے درمیان باہمی تعاون کار کے معاہدے پر دستخط

Read Time:2 Minute, 26 Second

معاہدے کی رو سے دونوں ادارے نوجوانوں اور خواتین کیلئے کاروباری مواقع اور تحفظ ماحول کیلئے مل کر کام کریں گے

اسلام آباد: فریڈم گیٹ پراسپیریٹی اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت دونوں اادارے نوجوانوں اور خواتین کیلئے کاروباری مواقع کے فروغ اور اور ”کلین اسلام آباد” کے مشترکہ مقصد کیلئے مل کر کام کریں گے۔ تقریب کا انعقادICCI کے دفتر میں ہوا جہاں محمد انور، چیف ایگزیکٹو آفیسر FGP، اور ناصر ایم قریشی، صدر ICCI، نے معاہدے پر دستخط کیے۔اس موقع پر ICCI کے سابق صدر عامر وحید، ایگزیکٹو ممبرز فیصل مزمل اور عتیق الرحمان، ایڈ وائزر ٹو پریذیڈنٹ نعیم صدیقی، ایف جی پی کی بورڈ ممبر ر عروج رضا صیّامی، فرحان جاوید اور شفقت عزیز اور آمنہ کیانی بھی موجود تھے۔

معاہدے کا مقصد نوجوانوں اور خواتین کو کاروباری مواقع، مختلف یونیورسٹیوں کیا شتراک سے کاروبار اورپیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت، اور ماحول دوست کاروباری ماڈلز کو فروغ دینا ہے۔ اس شراکت داری کا ایک نمایاں پہلو ”کلین اسلام آباد” مہم ہے، جس کے تحت ICCI اور FGP مشترکہ طور پر پلاسٹک بیگز کے خاتمے اور پلاسٹک فری متبادل اشیاء کے فروغ سمیت ماحول دوست اقدامات م کیلئے باہمی تعاون کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں ادارے پالیسی مکالموں، تحقیق، اور افراد کی پیشہ ورانہ اہلیت بڑھانے کے پروگراموں میں اشتراک کارکریں گے۔

ایم او یو پر دستخطوں کی تقریب کے ووقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر ICCI ناصر ایم قریشی نے کہا کہ یہ معاہدہ جامع ترقی اور ماحول کے تحفظ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔اسلام آباد چیمبر ہمیشہ ایسے اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنائیں اور پائیدار کاروباری رجحانات کو فروغ دیں۔ FGP کے ساتھ ہمارا تعاون اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم ایک صاف، سرسبز اور معاشی طور پر مستحکم معاشرے کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

FGP کے سی ای او محمد انور نے ICCI کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ’یہ معاہدہ باہمی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ اصل ترقی وہی ہے جو معاشی خود مختاری اور ماحولیاتی ذمہ داری کو یکجا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ICCI کے ساتھ مل کر ایسے ماڈلز تشکیل دینا چاہتے ہیں جو روزگار کی فراہی کے ساتھ ساتھ تحفظ ماحول میں بھی معاون ثابت ہوں۔ ‘

دونوں اداروں نے مشترکہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جامع معاشی ترقی، ماحولیاتی آم آہنگی، اور مختلف طبقات کے ساتھ مل کر چلنے کیلئے اپنے تعاون کو عملی شکل دیں گے، تاکہ ان کے اقدامات سے اسلام آباد کے نوجوان، خواتین، اور چھوٹے کاروبار مستفید ہوسکیں۔دونوں جانب سے اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ اس معاہدے کے مقاصد کو عملی تعبیر دی جانے اور کمیونٹیز، نوجوان کاروباری افراد اور چھوٹے کاروباری سے جڑے رہنماؤں تک لے جانے کیلئے مشترکہ کاوشیں کی جائیں گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں مزید توسیع کردی
Next post امریکا نے شام پر عائد پابندیاں باضابطہ طور پر اٹھالیں