فیلڈ مارشل کیجانب سےعشائیہ، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی شرکت

Read Time:1 Minute, 6 Second

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سےعشائیہ دیا گیا جس میں صدرمملکت اور وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت نے شرکت کی۔ فیلڈ مارشل نے مسلح افواج کی کوآرڈی نیشن اور کامیابی کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی طرف سے عیشائیہ دیا گیا، عشائیے میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت سیاسی قیادت نے شرکت کی۔

عشائیے میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور دیگر عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے مسلح افواج کی قربانیوں اور جرات کو سراہا، آرمی چیف نے معرکہ حق کے دوران سیاسی قیادت کےعزم کو خراج تحسین پیش کیا۔ فیلڈ مارشل نے مسلح افواج کی کوآرڈی نیشن اور کامیابی کو سراہا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی پروپگینڈے کا مقابلہ کرنے پر پاکستانی میڈیا کے کردار کی تعریف کی اور پاکستانی نوجوانوں کے جذبے کو بھی سراہا۔ انھوں نے سائنسدانوں، انجینئرز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بھی تعریف کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معرکہ حق کے دوران سیاسی قیادت کی دور اندیشی کو بھی سراہا، انھوں نے کشیدگی کے دوران سفارتکاروں کی شاندار خدمات کو بھی سراہا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پی ایس ایل ایلیمنیٹر 2: لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی
Next post غیر ملکی طلبہ کیلئے جاپان میں تعلیم کے بعد ملازمت کا سنہرا موقع