
شدید طوفان، کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی
لاہور: لاہور میں شدید طوفانِ باد و باراں اور موسمی خرابی کے باعث پروازوں کو دشواری کا سامنا ہے، کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز شدید طوفان کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پہنچنے والی 2 پروازوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا۔
شدید طوفان کے باعث کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز خوفناک حادثے سے بچ گئی، نجی ایئر لائن کی پرواز ایف ایل 842 نے رن وے کو ٹچ کیا تو طوفان کی زد میں آگئی اور کئی منٹ تک طوفان کی زد میں ہی رہی۔
نجی ایئر لائن کی کراچی سے لاہور کی پرواز کئی منٹ تک طوفان کی زد میں رہی، طیارے کو طوفان کے باعث شدید جھٹکے لگے، جس سے مسافر خوفزدہ ہو گئے۔
اس دوران مسافر کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے رہے، انتہائی نامناسب موسم کے باعث پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو واپس اڑایا، ایئر ٹریفک کنٹرول نے طیارہ کراچی واپس موڑ دیا۔
ادھر اسلام آباد سے لاہور پہنچنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 6385 بھی کراچی منتقل کر دی گئی۔
لاہور میں شدید طوفان کے باعث کراچی کی 2 پروازوں پی کے 305 اور پی اے 405 کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔
More Stories
بہاولپور ، پاکستان ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ، ٹریفک معطل
بہاولپور: بہاولپور احمد پور شرقیہ میں پاکستان ایکسپریس ٹرین کی 2 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں تاہم تمام مسافر محفوظ...
ہوشیار! آج سورج ملک بھر میں آگ برسائے گا
اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم رہے گا اور دن کے اوقات...
نوجوانوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کے لیے تمباکو پر زیادہ ٹیکس کی ضرورت ہے، سپارک
اسلام آباد: یوتھ ایڈووکیٹس اگینسٹ ٹوبیکو کے نمائندگان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی...
پیپرا کا مشاورتی اجلاس، نئے پبلک پروکیورمنٹ قوانین 2025 کو حتمی شکل دینے کی کوششیں تیز
اسلام آباد: پاکستان کی پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جمعہ کو ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا...
کچھ لو کچھ دو کا تاثر غلط ، بانی پی ٹی آئی ڈیل کرکے باہر نہیں آئیں گے ، بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے 5 جون کو بانی پی...
مری، لاہور سمیت مختلف مقامات پر آج بھی آندھی اور بارش کا امکان
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی...
Average Rating