
پنجاب: آندھی و طوفان سے ہلاکتوں اور نقصان پر پی ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
لاہور: صوبہ پنجاب میں شدید آندھی اور طوفانی موسم کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق مختلف اضلاع میں پیش آنے والے واقعات میں 8 شہری جاں بحق اور 45 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق جانبحق افراد میں راولپنڈی سے ایک، جہلم سے تین، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ اور میانوالی سے ایک، ایک فرد شامل ہے۔ اموات زیادہ تر بوسیدہ مکانات کے گرنے اور غیر محفوظ مقامات پر موجودگی کے باعث ہوئیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق آندھی و طوفان کے سبب متعدد کچے اور کمزور مکانات کو نقصان پہنچا ہے، جب کہ لاہور میں درختوں کے گرنے اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ صوبے بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور تمام ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔ 1122 سمیت تمام امدادی اداروں کو مشینری اور عملے سمیت چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے، اور کنٹرول روم میں صورتحال کی نگرانی 24 گھنٹے جاری ہے۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم کی پیشگوئی کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں، اور آسمانی بجلی کے دوران محفوظ مقامات پر پناہ لیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ گرج چمک اور تیز طوفان کی صورت میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں، اور بچوں کو بوسیدہ عمارتوں کے قریب نہ جانے دیں۔
پی ڈی ایم اے نے ایمرجنسی کی صورت میں شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری طور پر ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
More Stories
عید کے دوران ٹرینوں پر 20فیصد خصوصی رعایت کا اعلان
اسلام آباد: وزارت ریلوے نے عید کے دوران ٹرینوں پر 20 فیصد خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا۔ وزیر ریلوے...
کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران متعدد بار زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ
کراچی: شہر قائد میں زلزلے کے مسلسل جھٹکوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے...
بہاولپور ، پاکستان ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ، ٹریفک معطل
بہاولپور: بہاولپور احمد پور شرقیہ میں پاکستان ایکسپریس ٹرین کی 2 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں تاہم تمام مسافر محفوظ...
ہوشیار! آج سورج ملک بھر میں آگ برسائے گا
اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم رہے گا اور دن کے اوقات...
نوجوانوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کے لیے تمباکو پر زیادہ ٹیکس کی ضرورت ہے، سپارک
اسلام آباد: یوتھ ایڈووکیٹس اگینسٹ ٹوبیکو کے نمائندگان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی...
پیپرا کا مشاورتی اجلاس، نئے پبلک پروکیورمنٹ قوانین 2025 کو حتمی شکل دینے کی کوششیں تیز
اسلام آباد: پاکستان کی پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جمعہ کو ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا...
Average Rating