
اسرائیل کا غزہ کے پناہ گزین اسکول پر فضائی حملہ، 1 صحافی سمیت 25 فلسطینی شہید
Read Time:42 Second
غزہ: غزہ کے پناہ گزین اسکول پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 25 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں حلال احمر کے دو کارکن ، ایک صحافی اور 11 سالہ انفلوئنسر سمیت متعدد بچے شہدا میں شامل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے پناہ گزین کیمپوں اور خیمہ بستی کو نقصان پہنچایا۔ شہدا کی مجموعی تعداد 54 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے 70 فیصد حصے پر قبضہ کرلیا جس کے باعث بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہونے لگی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ غزہ کے حکام نے عالمی برادری سے اسرائیلی جنگی جرائم رکوانے کا فوری مطالبہ کیا ہے۔
ادھر یمن کے حوثیوں نے ایک بار پھر اسرائیل کے بین گوریون ایئرپورٹ پر میزائل حملہ کیا جس پر اسرائیلی فوج نے میزائل کو ہوا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔
Average Rating